Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا ایمپلائز کا احتجاج جاری

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام ڈسپیریٹی الاؤنس کےلئے ٹیوٹا ملازمین نے ٹیوٹا اتھارٹی کے ما تحت اداروں میں مکمل ہڑتال اور تالہ بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں۔

پنجاب بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی اور ہڑتال

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے سرپر ست اعلیٰ گرینڈالائنس رانا محمداقبال چیئرمین گرینڈ الائنس عبدالرزاق بلوچ، وائس چیئرمین گرینڈالائنس شاہدرضوان، صدر ٹیوٹا ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع ملتان رانا رئیس احمد، چیئرمین ایکشن کمیٹی گرینڈالائنس رانا محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ٹیوٹا ملا زمین اور پیک ملازمین جون 2021 سے 25% اور یکم مارچ 2022 سے 15% کاحق دلوائیں۔

جب تک 25% اور15% ملازمین کونہیں ملتا تب تک احتجاج کا سلسلہ جا ری رہے گا، اور اس وقت تک داخلہ اورکلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا، اور اداروں میں مکمل تالہ بندی اورہڑتال جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں