Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی اور ہڑتال

تیسرے روز بھی 25فیصد اور 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے پر پنجاب بھر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی اور ہڑتال کی گئی۔

ملتان میں ملتان شہر اور بشمو ل شجاع آباد کے تمام ادارہ جات میں تالہ بندی کے بعد ملازمین جی ٹی ٹی آئی میں جمع ہوئے ، اور وہاں اپنے حقو ق حاصل کرنے کیلئے جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ زیر صدارت چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب عبدالرزاق بلوچ منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں۔

ٹیوٹا کے تعلیمی اداروں میں ڈسپیریٹی الاؤنس کےلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مہمانان خصوصی میں خصوصی آمد جناب چوہدری خالدجاوید سنگھیڑا مرکزی صدرایپکاپاکستان،مرکزی چیئرمین گرینڈالائنس ہوئی۔

رانارئیس احمد صدرٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع ملتان،تما م ادارہ جات کے کوآرڈینیٹرز بطورمہمان شریک ہوئے۔

مرکزی صدر ایپکاچوہدری خالدجاویدسنگھیڑا نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگرٹیوٹا ملا زمین اور کے ملازمین کو 25 فیصد اور 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس جون2021 سے 25 فیصد یکم مارچ2022 سے 15 فیصد کی ادائیگی فی الفورنہ کی گئی، تو ہڑتال اور تالہ بندی کا عمل دوسرے محکمہ جات پنجاب بھر بڑھایا جائے گا ۔

چیئرمین گرینڈ الائنس عبدالرزاق بلوچ،وائس چیئرمین گرینڈالائنس شاہدرضوان،صدرٹیوٹاٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع ملتان رانا رئیس احمد،سرپر ست اعلیٰ گرینڈالائنس رانامحمداقبال،چیئرمین ایکشن کمیٹی گرینڈالائنس رانامحمداکرم،راؤسرفرازاجمل کوآرڈینیٹر گرینڈالائنس ودیگرکوآرڈینیٹر زمعز زین نے بھی ڈسپیرٹی الاؤنس کامطالبہ باربار دہرایا، اور ٹیوٹا حکام اور حکومت وقت کو باور کر وایا کہ 25% اور 15% کامطالبہ پورے ہونے تک پنجاب بھر میں ہڑتال اورتالہ بندی جاری رہے گی۔

مختلف ادارہ جات سے آئے ہوئے عہدیداران میں سے محمدنواب خان،چوہدری جاویداقبال جنرل سیکرٹری ایپکا،محمد جعفر،کاشف یعقوب، چوہدری طلحہٰ،مس سلمہٰ اصغر،مس فرزانہ عباس،مس ازلی پاشا،مس صائمہ کوآرڈینیٹرز،رانا محمدندیم پا ک جرمن فورم، عظیم اشفاق بھرپور اندازمیں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں