Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج : صوبائی وزیر نے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرادی

ٹیوٹا کے ماتحت ادارہ جات میں 15 اور25 فیصد سپیشل الاؤنس کے مطالبہ پر ہڑتال تالہ بندی، جلسے جلو س جاری رہے۔

ملتان رضا ہال ضلع کچہری جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ زیر صدارت چیئر مین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجو کیشن پنجاب عبدالرزاق بلو چ منعقد ہوا۔

مہمانان خصو صی میں مر کزی صدر ایپکا پاکستان خالد جا وید سنگھیڑا،مختیار احمد راٹھور مرکزی رہنما پاکستان،طاہر رضا شاہ جنرل سیکرٹری ایپکا ڈی سی آفس، قاسم بھٹہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، رانا محمد اکرم چیئرمین ایکشن کمیٹی ملتان ڈویژن ملتان، رانا محمد اقبال سر پرست اعلیٰ گرینڈ الا ئنس پنجاب، شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب، رانا رئیس احمد صدر ٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع ملتان، رانا ربنو از نون چیئرمین ٹاسک فورس گرینڈ الائنس پنجاب، مہر افضل سیال تھے ۔

مرکزی صدر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر 2022 تک اگر ٹیوٹا ملازمین کو جو ن 2021 سے 25% اور یکم مارچ 2022 سے 15% نہ دیا گیا تو تمام محکمہ جات میں ہڑتا ہو سکتی ہے، اور لا ہور دھرنے میں دوسرے محکمہ جات سے بھی لو گ شامل ہونگے۔

جلسہ کے بعد تمام ملا زمین نے کمشنر آفس تک ریلی نکا لنی تھی، لیکن منسٹر انڈسٹری میاں اسلم اقبال سرکٹ ہا ؤس آنے کی خبر ملی تو ملا زمین احتجاجی ریلی کا رخ کمشنر آفس کی بجائے سرکٹ ہاؤس کی طرف موڑ لیا ، اور سرکٹ ہا ؤس کے گیٹ کے سا منے دھرنا دیا ۔

جس کے بعد قائدین کو سرکٹ ہاؤس کے اندر بلا لیا گیا، اور میاں اسلم اقبال منسٹر انڈسٹری سے ملا قات ہوئی۔

ملا قات میں مخدو م شاہ محمو د قریشی اور مخدوم زین قریشی بھی مو جو د تھے۔ منسٹر انڈسٹری نے ملاقات کے دوران قائدین سے وعدہ کیا کہ ٹیوٹا ملا زمین کے اس معاملہ کو 10 سے 15 رو ز میں حل کرنے کی بھر پور کو شش کر ونگا۔

قائدین نے 15 اور25فیصدکے حوالے سے فائل میاں اسلم اقبال منسٹرانڈسٹری کو دی۔

رضا ہال کچہری میں احتجاجی جلسہ میں چوہدری جاویداقبال جنرل سیکرٹری ایپکا،کوآرڈینیٹرز میں کاشف یعقوب، راؤ سر فر از اجمل،چوہدری طلحہٰ،مس سلمہ اصغر،مس فرزانہ عباس،مس نگہت،مس صائمہ، شاہد زمان،موبائل ایکشن کمیٹی کے عہدیداران میں جمشیدخان، راؤعابدممتاز، رانامصدق حسین،راؤسہیل اسلم،نواب خان فنانس سیکرٹری ایپکا،وقاررسول مان، اوردیگرملا زمین نے شرکت کی۔

گرینڈ الائنس کااجلاس بلا یا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button