Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کے ملازمین الاؤنس کے حصول کےلئے سڑکوں پر آگئے

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام 15%,25%الاؤنس ٹیوٹا ملازمین کو نہ ملنے پر ٹیوٹا کے ماتحت ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی،دھرنہ اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس کی قیادت رانا محمد اقبال سرپرست اعلی گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسیٹیوٹ برائے خواتین، عبدالرزاق بلوچ چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد زمان خان گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی ملتان نے کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹیوٹاملازمین اپنے15%, 25%الاؤنس نہ ملنے پر 3روز سے احتجا ج کر رہے ہیں، اور داخلہ کا بھی بائیکاٹ کیا گیا تھا، مگر ٹیوٹا حکام نے تاحال کوئی شنوائی نہیں کی جس کی وجہ سے ملازمین ہڑتال اور تالہ بندی کی جانب گامزن ہیں۔

ٹیوٹا ملازمین کو 25%جون2021 اور15%یکم مارچ 2022سے سپیشل الاؤنس (ڈسپیرٹی الاؤنس)فی الفور دیا جائے۔

ملازمین اس مہنگائی کہ دور میں ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، اور ادارے میں طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے والے یہ استاد خود اپنے بچوں کو اس مہنگائی کے دور میں تعلیم نہیں دلواسکتے ،خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے۔

اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ہمارے گھروں کے چلہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ہم نے کئی بار اپنے حق کے لیے آواز ٹیوٹا کے اعلی حکام تک پہنچائی مگر کسی نے بھی ہماری داد رسی نہیں کی۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک احتجاج جا ری رہے گا، اور اداروں کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

تمام ملازمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن ضلع ملتان بشمول، شجاعباد کے تمام ملازمین جلوس کی صورت میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ سنٹر خانیوال روڈچوک کمہاراں والا احتجاجی دھرنے میں صدر ٹیوٹاٹیکنیکل ٹیچرایسوسی ایشن رانا رئیس احمد، کوآردینٹرٹی ٹی سی محمد سرفراز اجمل،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین،کاشف یعقوب، ملک محمد جعفر، چوہدری جاوید اقبال، شاہد سلیم خان بلوچ، رانا محمد اکرم، رانا محمد اسلم، محمد عظیم اشفاق، محمد عمران اسلم، ندیم جمیل، رانا محمد ندیم محمد صفدر خان، محمد جبران، ازلی پاشا، مس صائمہ، مس نگہت، ثاقب اسلم، فرزانہ عباس، محمد طلحہ، محمد صادق، محم دسلطان، رانا ربنواز، مہر افضل سیال، محمد شفیق خان، رانا مصدق حسین، حافظ محمد ایوب، اور دیگر اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان، وہاڑی،خانیوال،بھکر،لیہ سے ملازمین نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں