ٹیوٹا کے تعلیمی اداروں میں ڈسپیریٹی الاؤنس کےلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

گرینڈ الائنس کا مشترکہ احتجاجی سلسلہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں منعقدہوا۔
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے جلسے کی صدارت عبدالرزاق بلوچ چیئرمین گرینڈ الائنس نے کی۔
مہما نان خصوصی میں شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈالائنس،رانارئیس احمد صدر ٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان،کوآرڈینیٹرگرینڈالائنس کاشف یعقوب جی ٹی ٹی آئی خانیوال روڈاورملک محمدجعفرجی ٹی ٹی آئی خانیوال روڈ،چوہدری طلحہ جی ٹی ٹی آئی دولت گیٹ،راؤسر فر از اجمل جی ٹی ٹی آئی دولت گیٹ،مس سلمہٰ اصغرجی وی ٹی آئی ڈبلیواولڈ،مس فرزانہ عباس جی وی ٹی آئی ڈبلیو اولڈ،مس زبیدہ جی وی ٹی آئی ڈبلیوشاہ رکن عالم،مس صائمہ جی ٹی ٹی آئی شا ہ رکن عالم،مس نگہت جی سی ٹی ڈبلیوملتان،مس ازلی پاشاآرایم جی ٹی سی شاہ رکن عالم ملتان، چوہدری راشدریجنل ڈائریکٹر آفس،ثاقب اسلم ڈائریکٹرآفس ملتان،عامرنزیر پاک جرمن انسٹی ٹیوٹ،رانامحمدندیم پا ک جرمن انسٹی ٹیوٹ،صفدرخان ڈی ایم ٹی سی شجاع آبادتھے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ٹیوٹا کے ملازمین الاؤنس کے حصول کےلئے سڑکوں پر آگئے
مقررین نے وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدری پر ویزالہیٰ صاحب اور چو ہدری مونس الہیٰ سے مطالبہ کیاکہ ٹیوٹاملازمین 14 ماہ سے ٹیوٹاحکام کو تحریری طورپر جاری کرچکے ہیں کہ 25% جون2021 سے اور15% یکم مارچ2022 سے سپیشل الاؤنس ٹیوٹاملازمین کو دیاجائے، لیکن ٹیوٹاحکام پر کوئی اثرنہ ہو اہے۔
جس کی وجہ سے خواتین اساتذہ اور اساتذہ ٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچرز،گورنمنٹ سر ونٹ اورٹیو ٹاملازمین،تمام ملازمین کوٹیوٹاحکا م نے ہڑتال اورتالہ بندی کرنے اورسڑکوں پر آنے پر مجبورکردیا ۔
ایسے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیوٹااتھارٹی کوختم کردیاجائے، اور محکمہ پہلے کی طرح بنادیاجائے تاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ملازمین کے مسائل ہی پیدانہ ہوں۔
جب تک ٹیوٹااتھارٹی قائم رہے گی فیلڈمیں کام کرنے والے ٹیوٹاملازمین اورPASIC کے ملا زمین اسی طرح ناانصافی اورمعاشی قتل،ظلم کی چکی تلے پستے رہیں گے۔
ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیوٹا حکام کوفی الفو رحکم جاری کیاجائے۔
اجلاس میں ایپکاقائدین،ٹیچرز قائدین اور رانامحمداقبال سر پرست اعلیٰ گرینڈ الائنس / چیئرمین ایپکاٹیکنیکل ایجو کیشن ملتان زون،شاہدزمان خان، عظیم اشفاق، چوہدری جاویداقبال جنرل سیکرٹری ایپکا، شاہدسلیم بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا، محمدصادق چیئرمین،فرحان اشفاق چیئرمین،رانا محمداکرم چیئرمین ایکشن کمیٹی ملتان زون، محمد نواب خان فنانس سیکرٹری ایپکا ملتان، محمدشفیق خان لودھی، رانامصدق حسین، محمد عباس، راناعمران اسلم،محمداکمل بلوچ، راؤ علی گوہر شجاع آباد، سعیداحمد پیر قتال انسٹی ٹیوٹ جلال پورپیر والہ، محمدعمران اسلم، رانا راشدعلی،راؤسبحان،حافظ محمدایوب،را نا منورعلی،اصغراعوان، سجادحیدر، رمضان بھٹہ کے علاوہ تمام ادارہ جات بشمول شجاع آباد،جلال پور پیروالہ نے شرکت کی۔