Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیوٹا، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو ضم کرنے کافیصلہ

تمام اداروں کو پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپینوشپ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کیا جائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تمام اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹیوٹا میں نئی بھرتی کا کام بھی روک دیا گیا۔
ٹیوٹا، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو ضم کیا جائے گا۔ تمام اداروں کو پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپینوشپ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کیا جائیگا۔ نیا ڈیپارٹمنٹ بنانے کیلئے ایس او پیز پر کام شروع کر دیا گیا۔
اس سے قبل کچھ ادارے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کچھ انفرادی طور پر کام کر رہے تھے۔ انضمام کا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائیگا۔