Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں تھیلسیما بارے سیمینار اور سکریننگ کیمپ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ بائیو کیمسٹری ایٹڈ بائیو ٹیکنالوجی اور پنجاب تھیلسیمیا پریونشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ملتان سید محمد علی مہدی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ۔

اس سیمینار کی فوکل پرسن ڈاکٹر مریم زین تھیں، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر فرح دیبا, ڈاکٹر راحیلہ ،ڈاکٹر طاہرہ ،ڈاکٹر صبا اور ڈاکٹر اقصیٰ شامل تھیں ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی مہدی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ حکومت اور معاشرہ دونوں مل کر تھیلیسیمیا کے مریضوں کو طبی سہولیات کی موثر اور مسلسل فراہمی کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔
اس بیماری سے بچاؤاور مرض کا شکار ہونے پر مریضوں کو خون کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی کوششوں میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے ۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کا سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ معاشرے کے تمام متحرک طبقات بشمول میڈیا، علمائے کرام، سیاستدان، این جی اوز اور تعلیم و صحت سے منسلک لوگ اس بارے میں لوگوں کو بھرپور معلومات فراہم کی جائیں اس بیماری کی وجوہات کے بارے میں عوام کو بتائیں. ڈاکٹر مریم زین( چیئرپرسن بائیو کیمسٹری بائیو ٹیکنالوجی) اور احمد ندیم نےجینیاتی امراض کا مختصر تعارف پیش کیا۔

ڈاکٹر اسلم شیخ نے تھیلیسیمیا کی علامات اور علاج کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر شاہدہ پروین نے سی وی ایس ٹیسٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر مریم خان نے پی ٹی جی ڈی پروگرام کے بارے میں بات کی۔

اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

آخر میں شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button