Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

عمران خان، پاکستان کی عوام شکریہ

امریکی صحافی گلین بیک نے افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلاء میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر افغانستان سے انخلاء میں وزیر اعظم کی مدد کی کہانی بیان کر دی، اور کہا کہ کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا ،لیکن کوئی سامنے نہ آیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طور پر عسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔
صحافی نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکا اور نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکا کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button