Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دی ایمرسونینز“ تنظیم کے نئے عہدیدار بلامقابلہ منتخب

حمید رضا صدیقی صدر،بلال نعیم سیکرٹری جنرل بن گئے،حلف برداری کل ہوگی

فلاحی تنظیم ”دی ایمرسونینز“ کے الیکشن سے قبل تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، اولڈسٹوڈنٹس کی تنظیم ایمرسونینز کے نئے عہدیداروں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
تنظیم کے موجودہ صدر ڈاکٹر انواراحمد نے بتایا کہ بلامقابلہ منتخب ہونیوالے عہدیداران میں ڈاکٹر حمید رضا صدیقی صدر،پروفیسر حامد علی ہاشمی سینئر نائب صدر، شیخ مطلوب اور راؤ اکبر جونئیر نائب صدر، بلال نعیم چوہدری سیکرٹری جنرل، عبدالمحسن شاہین جوائنٹ سیکرٹری، عبدالخالق چوہدری فنانس سیکرٹری، جمشید رضوانی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے۔
مجلس عاملہ میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ارکان میں الطاف رسول شاہد، ڈاکٹر مقبول گیلانی، ڈاکٹر ابرار عابی، چوہدری محمد فاروق، احمد عدنان شیخ، رانا شہباز حمید اور عبدالرزاق شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کل 26نومبر کو جاری کیا جائے گا ۔
اس موقع پر تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوگی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد نوید احمد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سابق سیکرٹری فروغ نوید ہوں گے، میزبانی صدر ڈاکٹر انوار احمد، سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق شاہد، اور ڈاکٹر امیتاز بلو چ کریں گے۔
تقریب میں سابق شاگردوں سے منسوب 66طلبا میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button