Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا چوتھا کانووکیشن 24مارچ کو ہوگا

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کا چوتھا کانووکیشن 24مارچ کو متی تل کیمپس میں ہوگا۔

جس میں بی ایس چار سالہ پروگرام، 2016-20، 2017-21 کے ساتھ ساتھ دوسالہ ایم اے/ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی فارغ التحصیل طالبات کو اسناد اور گولڈمیڈل دیئے جائیں گے ۔

کانووکیشن کے مہمان خصوصی چانسلر گورنر چودھری سرور ہوں گے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کانووکیشن میں 111 طالبات کو گولڈ میڈل دئے جائیں گے ، جبکہ 2682 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

کانووکیشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، طالبات کو ہدایت کی گئی ہے وہ آج 23 مارچ کو کانوکیشن کی ریہرسل میں شرکت کریں۔

جو طالبات شرکت نہیں کریں گی ان کو کانوکیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button