Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی نے ایک بار پھر داخلوں کےلئے درخواستیں طلب کرلیں

ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ، بی ایس میں داخلے کےلئے درخواستیں طلب کرلیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان نے نئے تعلیم سیشن کےلئے داخلوں عمل شروع کردیا ہے۔

اے ڈی پی ( ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام) اور بی ایس چارسالہ پروگرام میں داخلے کےلئے 28پروگرام آفر کئے گئے ہیں ۔

جن میں اپلائیڈ سائیکالوجی، عربی ، بائیو ٹیکنالوجی ، بائیو کیمیسٹری، باٹنی ، پینٹنگ اینڈ آرٹس ، کمیپوٹر سائنسز ،آئی ٹی، اکنامکس ، ایجوکیشن ، انوائرمنٹ سائنسز، ہسٹری ، اسلامک سٹیڈی، ماس کیمونیکشن، بی بی اے ، میتھ، مائیکرو ، مالیکولر جینٹیکس، فزکس ، پبلک ہیلتھ، سوشیالوجی، شماریات ، اردو زوالوجی اور بی ایڈ شامل ہے ،جبکہ ایم بی اے میں بھی داخلے جاری ہیں۔

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14ستمبر مقرر کی گئی ہے ، جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 16ستمبر کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ دوسری لسٹ 21ستمبر کو جاری ہوگی۔

رواں برس ہر پروگرام میں 10سیٹیں سیلف پروگرام کی مقرر کی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button