Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 :ویمن یونیورسٹی ملتان کی تیسری پوزیشن

دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں ویمن یونیورسٹی ملتان کو پاکستان کی خواتین یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر کی یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے عالمی سطح کی خواتین یونیورسٹیوں میں تیسرے نمبر پر رکھا ہے ۔
جبکہ مجوعی طور پر ویمن یونیورسٹی 600ویں نمبر پر براجمان ہے ۔

وومن یونیورسٹی ملتان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی متحرک قیادت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

وویمن یونیورسٹی ملتان نے اقوام متحدہ کے 17 SDG اہداف میں شرکت کی، اور بین الاقوامی سطح پر دیگر خواتین یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ٹائمز ریکنگ میں پوزیشن ہمارے اساتذہ کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کی ریسرچ کو عالمی سطح پر جانا جارہا ہے ، اور ان کے طریقہ تدریس کی ستائش کی جارہی ہے۔

ہم مستقبل میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکے پہلے نمبر پر آسکیں ، جس کےلئے تمام فیکلٹی ممبران کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ طالبات کے اہل خانہ کا اعتماد برقرار رہے اور ہماری کاوشیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل سکے ۔

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اور یونیورسٹی کے دیگر تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں