زکریا یونیورسٹی میں چوریاں معمول بن گئیں

فول پروف سکیورٹی پلان نہ ہونے کی وجہ سے زکریا یونیورسٹی ملتان میں روازنہ چوریاں ہونے لگیش سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور عثمان ہال سے ہزاروں مالیت کی ایل سی ڈیز چوری ہوگئی، ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز واردات سے بے خبر رہے، یونیورسٹی حلقوں نے مبینہ طور پر سیکیورٹی کے ملوث ہونے کا امکان قرار دیا گیا ہے۔
زکریا یونیورسٹی ملتان میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکاشگزشتہ روز بھی چور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور عثمان ال سے ایل سی ڈی یا چرا کر لے گئے ۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس عثمان ہال میں ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی گارڈز کی غفلت کی وجہ سے ایل سی ڈی چوری ہوئی ہیں، سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے باوجود تاحال چور کا کوئی نہیں پتہ چل سکا ہے، جس کی وجہ ہے کہ ان چوروں میں مبینہ طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سرویلنس کیمرے اور سیکیورٹی ہونے کے باوجود ایل سی ڈیز کا چوری ہونا اور کیمپس سے باہر چلے جانا اندرونی اہلکاروں کے ملوث ہونے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔
یونیورسٹی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود چوری کا سلسلہ نہیں رک رہا جس کی بڑی وجہ سیکیورٹی افیسر کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی پلان کا فقدان بتایا جاتا ہے۔
یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر، رجسٹرار ،آر او سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔