Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : چوروں کے گروہ پھر متحرک، ایک ہی رات میں لاکھوں روپے کے کیمرے اور ڈی وی ار "پار”

زکریا یونیورسٹی میں چور پھر متحرک ہوگئے ، سیکورٹی حکام بے بسی کی تصویر بن کررہ گئے، چوروں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے لاکھوں روپے کا ڈی وی آر چور ی کرلیا، جس کے بعد چوروں نے الفلاح انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے چھ سی سی ٹی وی کیمرے چوری کرلیے ، جبکہ سیکورٹی گارڈ باہر ڈیوٹی دیتا رہا، اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی حکام متحرک ہوگئے۔

دوسری طرف یونیورسٹی حلقوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سیکورٹی احکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ نان پروفیشنل افراد کو سکیورٹی کا انچارج بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے چوری کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، آئے روز موٹر سائیکل چوری معمول بن گئی ہے، اب شعبوں کے میں لگے قیمتی سامان بھی چوری ہونا شروع ہو گیا ہیں۔

انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیکورٹی حکام کا کا محاسبہ کرتے ہوئے میرٹ سیکورٹی افیسر تعینات کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button