ملتان : زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تیسرے فلڈ ریلیف کیمپ کا قیام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کیجانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تیسرے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی خان کی روت کوہی سے متاثرہ بستی ماموری، بستی کھوسہ اور بستی کمہار والا میں پبلک ہیلتھ کیمپ اور لائیو اسٹاک ہیلتھ کیمپ لگایا گیا۔
پبلک ہیلتھ کیمپ میں وبائی امراض سے متاثرہ خواتین ، اور بچوں کی بڑی تعداد نے علاج تجویز کرایا، اور مفت ادویات لیں۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کی ویٹرنری ہسپتال کی جانب سےلائیو سٹاک کیمپ میں سیلاب سے پھیلنے والی جانوروں کی وبائی امراض کھروں کے زخم تیز بخار، ڈائریا پیٹ کے کیڑوں اور گلٹی دار بیماری کے تدارک کے لیے علاج فراہم کیا گیا، اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔
یونیورسٹی سکاوٹس نے سیلاب زدہ بستی میں گھر گھر جا کر ایک ماہ کا راشن، صاف پانی، گیس سلنڈر چولہے تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر خرم مبین،ڈاکٹر عمیر وقاص اور روورز سکاؤٹس موجود تھے۔