Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا، ہزاروں طلباء سپریم کورٹ کو تکتے رہے

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت تھی،اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، کنٹرولر امتحانات، لیگل ڈیپارٹمنٹ موجود تھا جبکہ پاکستان بار کونسل کی ٹیم بھی حاضر تھی کیس شروع ہوا تو کورٹ کی چھٹی کا ٹائم ہوگیا۔

بار کونسل نے استدعا کی کہ ابھی تک سٹیک ہولڈر کے ساتھ کوئی باہمی معاملہ طے نہیں پایا اس لئے وقت دیا جائے، جس پر کیس ری لسٹ کردیا گیا، اب موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کی وجہ سے طلبا کی بڑی تعداد زکریا یونیورسٹی کنٹرولر آفس میں موجود ہی تاہم کیس لفٹ اور ہونے کا سن کر نوجوان مایوسی کا شکار نظر آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button