Breaking NewsEducationتازہ ترین
تبادلے: 14ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں جمع کرادیں

اساتذہ کے تبادلے ، پانچ روز میں چودہ ہزار ایک سو پچیس اساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروادی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کے اعلان کے بعد اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ابھی تک پانچ روز میں چودہ ہزار ایک سو پچیس اساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
سات ہزار چار سوکے قریب اساتذہ نے اوپن میرٹ پر تبادلوں کے لئے اپلائی کیا۔
ویڈ لاک پالیسی کے تحت چار ہزار ایک سو کے قریب اساتذہ نے اپلائی کیا۔
پروموشن حاصل کرنےوالے ستر اساتذہ نے اپلائی کیا۔
سات سو کے قریب اساتذہ نے باہمی تبادلوں کے لئےدرخواستیں دیں۔
آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے لئےآخری تاریخ 13 اپریل مقرر کی گئی ہے۔