Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

6 ماہ میں14ہزارسے زائد بجلی چور پکڑے گئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران 14ہزار 146صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
2کروڑ11لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر37کروڑ48لاکھ روپے جرمانہ عائد۔7ہزار984بجلی چوروں سے 19کروڑ 90لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔
مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 5ہزار325بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

جنوبی پنجاب کے زیر انتظام 13اضلاع میں 13 ہزار 483 گھریلو صارفین کو ایک کروڑ72لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 31کروڑ51لاکھ روپے جرمانہ عائد اور5ہزار51گھریلو صارفین کے خلاف مقدمات درج، 362کمرشل (تجارتی) صارفین کو 4لاکھ86ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 129ایف آئی آرز درج، 33 صنعتکاروں کو 6لاکھ یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ48لاکھ روپے جرمانہ عائد اور10صنعتی صارفین کے خلاف مقدمات درج، 229کاشتکاروں (زرعی صارفین) کو 27لاکھ79ہزار یونٹس چوری کرنے پر 3کروڑ11لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 121زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف مقدمات درج، 35دیگرکیٹگریز کے صارفین کو 44 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 9لاکھ98ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور12بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی تا31 دسمبر 2021ء کے دوران ملتان سرکل میں 1781بجلی چوروں کو 28لاکھ75ہزار یونٹس چوری کرنے پر 5کروڑ21لاکھ65 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا، اور707مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 2812بجلی چوروں کو 38لاکھ62ہزار یونٹس چوری کرنے پر 5 کروڑ 73لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائداورایک ہزار 250 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 1095صارفین کو 17لاکھ26ہزار یونٹس چوری کرنے پر 2کروڑ98لاکھ روپے جرمانہ عائداور632مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 1143 بجلی چوروں کو19لاکھ50ہزار یونٹس چوری کرنے پر 3کروڑ71لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 588مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 1868بجلی چوروں کو 24 لاکھ 45 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 4کروڑ27لاکھ روپے جرمانہ عائداور539ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 2592صارفین کو 31 لاکھ 32 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 5 کروڑ 33لاکھ روپے جرمانہ عائداور714 ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 1829بجلی چوروں کو25لاکھ سے زائد یونٹس چوری کرنے پر 4کروڑ62لاکھ روپے جرمانہ عائد اور364مقدمات درج،
بہاولنگر سرکل میں 395بجلی چوروں کو 12لاکھ49ہزار یونٹس چوری کرنے پر 2کروڑ90لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 259مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 631 صارفین کو 14لاکھ48ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 2کروڑ69لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور272 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button