Breaking NewsEducationتازہ ترین
گرمیوں کی چھٹیاں جلد ہونے سے نہم کے ہزاروں طلباء کی بورڈ رجسٹریشن نہ ہو سکی
موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے نہم جماعت کے سینکڑوں طلباء بورڈ رجسٹریشن نہ ہونے سے متاثر ہوئے ہیں، سرکاری سکولوں کے نہم میں داخلوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، تاریخ گزر جانے کے باعث اب طلباء کی ریگولر رجسٹریشن جرمانے کیساتھ ہو گی۔
ٹیچرز یونینز کا کہنا ہے کہ چھٹیاں جلد کر کے نہم کے طلباء کیساتھ ظلم کیا گیا، سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے غریب طلباء رجسٹریشن کے جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔
انھوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کا نوٹس لیں اور بورڈز کو نہم کی رجسٹریشن بغیر جرمانے کے کرنے کا پابند کیا جائے۔