Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبہ بھر میں 45 ہزار سکولز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
ایجوکیشن اتھارٹیز پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے میں ناکام ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں، درجنوں کیسز تعطل کا شکار ہیں، ملتان میں 15 سو سے زائد سکول غیر رجسٹرڈ بتائے گئے ہیں جبکہ لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 993 پر پہنچ گئی۔
اس طرح صوبہ بھر میں 45 ہزار سکولز غیر رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ سکولوں میں قابل اساتذہ نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
جس پر تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اداروں سے تین روز میں دستاویزات طلب کریں، تین روز میں ریکارڈ جمع نہ والوں کے عمارت کو سیل کردیا جائے ۔