Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا آزادی کپ : مزید تین میچوں کا فیصلہ، جیف اکیڈیمی۔اولین سپورٹس اور زکریا کلب کامیاب

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام آزادی کپ میں پہلے میچ میں جیف اکیڈیمی نے پہلے کھیلتے ہوئے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر 132رنز بنائے۔

طلحہ نے 39.عبداللٰلہ نے 29رنز بنائے۔فرینڈز کلب کی طرف سے ابوبکر خاکوانی نے چار جبکہ عثمان اور عبدالرحمان نے دو۔دو وکٹ حاصل کیں ۔

بعد میں فرینڈز کلب سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 120رنز بنائے۔محمد عثمان ۔28.محمد عامر 24رنز بنائے۔جیف اکیڈیمی کے بلال نے تین وکٹ حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں اولین سپورٹس نے عذیر ممتاز کے شاندار 108رنز ناٹ آوٴٹ ، اور عبدالرحمن مزمل 50کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے۔

القاسم کلب 89پر آوٴٹ ہوگئی۔محمد آصف۔28۔عبدالمنان۔17رنز بنائے۔عبداللٰلہ چاند نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔عذیر ممتاز اور تیمور خان نے دو۔دو۔کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تیسرے میچ میں بی زیڈ یو کلب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 78رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔اویس۔22.سردار علی ۔10 رنز بنائے ۔بعد میں زکریا کلب نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ خالد کریم۔ 52ناٹ آوٴٹ ۔جبکہ وسیم بلوچ نے 25رنز بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں