Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان اور کراچی کے درمیان ٹرین سروس 10روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی، مسافر پریشان ،اشیائے ضرورت کی قلت

ملتان اور کراچی کے درمیان ٹرین سروس 10 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی، جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناہے بلکہ مال گاڑیوں کی بندش کے باعث ملتان اورکراچی کے درمیان سامان کی آمدورفت بھی بری طرح متاثرہوئی ہے ، اور مارکیٹوں میں مختلف اشیاءکی قلت پیدا ہونے کاخد شہ ہے۔

ملتان اورحیدرآبادکے درمیان مسافرٹرینوں کی آمدورفت پٹریاں زیرآب آنے کے باعث 26 اگست کو معطل کردی گئی تھی، تاہم بعدازاں مال گاڑیوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔

ڈویژنل کمرشل آفیسرریلوے ملتان شاہد رضانے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرینوں کی بحالی پانی اترنے کے بعد ہوگی۔

اس کے لئے پہلے ریلوے ٹریک کامعائنہ کیاجائے گا، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ متاثرہ علاقے میں ٹرینوں کی رفتارکیاہونی چاہیے اوراس بارے میں حتمی فیصلہ ریلوے ہیڈکوارٹرکرے گا۔

انہوںنے کہاکہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ ٹرینوں کی آمدورفت کب بحال ہوگی ۔

دریں اثناءمال گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے کے بعد مال برداری کاساراکام ٹرکوں کے ذریعے جاری ہے، اورٹرک والوں نے بھی اپنے کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیاہے۔

مقامی تاجر عبدالرحمن نے اے پی پی کو بتایاکہ کراچی سے ہماراسامان گزشتہ 9روز سے بک نہیں ہوسکا،جس کے باعث مارکیٹ میں مختلف اشیاءکی قلت پیداہورہی ہے۔

مقامی پیپرمرچنٹ شیخ ناصرظہیرکے مطابق کراچی میں کاغذکے بہت سے گودام زیرآب آنے اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث ملتان کی مارکیٹ میں کاغذ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں