Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فنی تعلیمی اداروں میں اشیاء کی خریداری کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کےلئے ٹریننگ

ٹیوٹا اتھارٹی کے زیر اہتمام فنی تعلیمی اداروں میں اشیاء کی خریداری کے طریقہ کار کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے پیپرا رولز سے آگاہی سے متعلق ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ انجنئیر قاضی محمد اسد نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں شرکاء ٹریننگ سے خطاب کیا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد افضل طاہر نے ماسٹر ٹرینر کے فرائض انجام دیئے۔

انجنئیر محمد اسلام پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان نے کہا کہ اس ٹریننگ سے بہت سے ابہام دور ہوں گے، جو ان اداروں میں خریداری میں درپیش ہوتے ہیں ۔

دوروزہ ٹریننگ میں جنوبی پنجاب کے گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کے سربراہان احمد شعیب اسلام ، انجنیئر محمد اکرم فانی، محمد نسیم ،میڈیم انجم کلثوم ، میڈم عظمیٰ جعفری،، میڈم سمیرا صالح، محسن بلال، حبیب احمد، خالد رشید بھٹہ، محمد سہیل اختر کے علاوہ ضیاء الحسن ، محمد کاشف، محمد اسد، کوآرڈینیٹر محمد طارق جمیل چیف انسٹرکٹر و دیگر نے شرکت کی۔

محمد طاہر افضل نے کہا کہ فنی تعلیمی اداروں میں سامان کی خریداری کے لئے مختلف کمپنیوں سے واسطہ پڑتا ہے ، لہذا قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کے لئے پیپرا رولز سے مکمل آگاہی، فنانس سے متعلق اکاؤنٹنٹ کو اس پر عبور ہونا لازم ہے۔

انفارمیشن آفیسر خالد محمود فیصل کے مطابق بعد ازاں شرکاء ٹریننگ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور گروپ فوٹو بھی لیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button