Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کے تربیتی پروگرام کا مقصد نئی راہوں کو تلاش کرنا ہے:ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کے تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف مختلف صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے بلکہ کپاس کے میدان میں نئی راہوں کو تلاش کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے ادارہ ہذا میں منعقد ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ ایریگیٹڈ ایگریکلچر پروڈکٹویٹی اینہانسمینٹ پروجیکٹ کے تحت سندھ سے آئے کپاس کے کاشکاروں سے ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سندھ ایریگیٹڈ ایگریکلچر پروڈکٹویٹی اینہانسمینٹ پروجیکٹ کے فوکل پرسن شاہد لغاری، ڈاکٹر عبد الستار بوریرو اور آئی ٹی اسپیشلسٹ شیراز سومرو بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام کے ذریعے نہ صرف ملک میں کپاس کے رقبہ میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا ، اور اس طرح خوشحالی کسان کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تربیتی پروگرام کے شرکاء کو جدید کاشتکاری طریقہ سے جڑی بوٹیوں کا تدارک،کھادوں کا مناسب استعمال،آب پاشی سے متعلق مختلف امور،کپاس کی صاف چنائی اس کو ذخیرہ کرنے کے طریقوں کے علاوہ کپاس کی فصل پر مختلف اثرات پڑنے والے عوامل پر تحقیق،کپاس پر ماحول کے اثرات کا جائزہ،پودوں کی نشونما، کپاس میں ہائڈروپونکس، سیڈ پرائمنگ کے حوالہ سے جدید ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے لیکچرز میں بتایا کہ ہمارا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کو ایسی اقسام مہیا کرنا ہیں جن کی پیداواری صلاحیت بہتر،ریشہ لمبا اور کن زیادہ ہو اور اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کپاس کی ایسی اقسام تیار کرنا ہیں جو کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی پیداوار دے سکیں، اس کے علاوہ کپاس کی مختلف بیماریوں خاص کر کپاس کی پتہ مروڑ بیماریوں سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا اور کپاس کی پتہ مروڑ بیماری سے بچاؤ کے لیے سفارشات سے آگاہ کیا ۔

جبکہ سی سی آر آئی ملتان کے شعبہ حشریات کی سربراہ ڈاکٹر رابعہ سعید نے پیسٹ اسکاؤٹنگ،دشمن کیڑوں کے نقصانات، دوست کیڑوں کے کردار، اور فصل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی سفارشات سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔

ادراہ ہذا کے شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی جانب سے تربیتی شرکاء کوکتابچے،پمفلیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔بعد اذاں تربیتی شرکاء نے نے مختلف لیبارٹریز، موسمیاتی اسٹیشن ،تجرباتی کھیتوں کا معائنہ،گلاس ہاؤ و گرین ہاؤس، فارم مشینری اور،جین پول کا وزٹ بھی کیا اور گلابی سنڈی کے انسداد کے لئے ادارہ ہذا کی بنائی گئی مشین پنک بول وورم مینجر کی کافی تعریف بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button