Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ریجن میں ٹرانسفارمر چوری کی وارتیں بڑھ گئیں، میپکو عملے پر سستی طاری

ملتان سمیت میپکو ریجن میں ٹرانسفارمر چور ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔

صارفین اور میپکو کے کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں ٹرانسفارمر چوریش چاہ سمندری والا ملتان کے علاقے میں آہلیان علاقہ کی طرف سے فائرنگ پر چور ایک ٹرانسفارمر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

میپکو عملہ کی طرف سے تا حال کوئی نہ پہنچا، بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت میپکو ریجن میں ٹرانسفارمر چور ٹیمیں سرگرم ہوگئیں۔

واپڈا اور صارفین کے کڑوروں مالیت کے ٹرانسفارمر چوری ہونے شروع ہوگئے، سب ڈویژن واپڈا ٹاؤن کے علاقہ چاہ سمندری والہ کا ایک ٹرانسفارمر چور لے گئے۔

دوسرے ٹرانسفارمر سے سامان نکال رہے تھے کہ اہل علاقہ نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی آواز سن کر چور فرار ہونے میں کامیاب رہے، اہل علاقہ کی طرف سے سب ڈویژن واپڈا ٹاؤن کو بار بار اطلاع کے باوجود کوئی عملہ موقع پر ہی نہ پہنچا ، گزشتہ رووز رات دو بجے سے تاحال چاہ سمندری والہ اور ملحقہ علاقوں کی بجلی بند ہے ۔

بجلی بندش سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میپکو عملہ جان بوجھ کر تاخیرکررہا ہے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button