Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ہالی وڈ سے مکہ تک کا سفر: پس منظر و پیش منظر، سیمینار کا انعقاد

انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز اور اسلامک ریسرچ سینٹر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا۔

جس کا عنوان "ہالی وڈ سے مکہ تک کا سفر: پس منظر و پیش منظر” تھا، افتتاحی کلمات پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز نے پیش کیے اور سیمینار کے مہمان خصوصی خصوصی شیخ ہاشم احمد سابق میوزیشن ہالی وڈ امریکہ کو خوش امدید کہا۔

شیخ ہاشم احمد نے نوجوان طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں انسانیت کا روشن مستقبل قرار دیا اور کہا کہ انسانیت کو راہ ہدایت دکھانا اپ کا اہم فریضہ ہے۔

انہوں نے اپنے ایمان لانے کی طویل سرگزشت بیان کی، انہوں نے کہا کہ مختلف مسلم ممالک کا دورہ کرتے ہوئے انہیں جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ لوگوں کا اپس میں محبت اور ملنساری پر مبنی تعلق اور رویہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خوشی کو اچھی گاڑی، بہت زیادہ دولت اور عالی شان گھر وغیرہ میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ خوشی کا تعلق ان چیزوں سے نہیں وہ تو اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں پوشیدہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button