Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا : سربراہ پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ایشیا ہاکی کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا، لیکن ہم اس میگا ایونٹ کی بھر پور تیاری کریں گے۔
وہ گزشتہ روز ملتان میں سپورٹس گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن. ایشین ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک پیج پر ہیں اور ہم اس تعلق کو مزید مضبوط کریں گے۔
انٹرنشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرم کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے ہاکی کو بڑی باریک سے دیکھ رہا ہوں، میں نے لیہ ڈیرہ غازی خان. بہاولپور اور اب ملتان کا دورہ کیا اور ہاکی اکیڈمیز اور نوجوانوں کو ہاکی کھیلتے دیکھا، انشا اللہ گراس روٹ لیول پر ہاکی کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button