Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ماس ریسلنگ لیگ کےلئے ٹرائلز مکمل

ورلڈ سٹوڈنٹ انڈر 23. 90 کلو گرام ماس ریسلنگ لیگ جو کہ 4تا 8ستمبر 2022تک رشیا کے شہر ول ڈی وسٹوک میں منعقد ہوگی، اس میں شمولیت کے لیے پاکستان فیڈریشن آف ماس ریسلنگ کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے سپورٹس جمنیزیم ملتان میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

ان ٹرائلز کی نگرانی نواب فرقان خان صدر پاکستان فیڈریشن آف ماس ریسلنگ نے کی، جبکہ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان اور فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے خصوصی شرکت کی۔

ان ٹرائلز میں ملتان ساہیوال۔سرگودھا۔کوئٹہ۔ڈویژن سے تعلق رکھنے والے احسان الہٰی ۔فہد۔علی سجاد خوشنود عظیم۔اور مسعود الرسول نے حصہ لیا۔جبکہ مسعود الرسول نے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ قابل فخر بات ہے کہ پاکستان اس انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لے رہا ہے۔

ماس ریسلنگ ایک نئی گیم ہے جو کہ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرہی ہے۔انہوں نے فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان کی خدمات کو بھی سراہا۔

فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا کام نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا ہے پاکستان بھر میں مرد و خواتین میں ماس ریسلنگ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔

جس کو اپنے فن کی نمائش کےلیے کوئی پلیٹ فارم درکار ہے اور وہ پلیٹ فارم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فراہم کرے گا۔

آخر میں صدر فیڈریشن نواب فرقان خان نے ماس ریسلنگ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button