Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سدرن پنجاب کی ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ، ٹرائلز کا اعلا ن کردیاگیا

 سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں نیشنل چیف سیلیکٹر پی سی بی وومن ونگ اسماویہ اقبال، انیس خواجہ چئیرمین سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن، اور ڈاکٹر محمد عبدالصبور چیف ایگزیکیٹو آفیسر سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے سدرن پنجاب وومن کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وومن ونگ کے زیر اہتمام ہونے جا رہے اوپن ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کیا۔

انیس خواجہ چئیرمین سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس موقع پر کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن مقامی سطح پر خواتین کے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ہم ایسا ماحول مہیا کریں گے کہ ناصرف خواتین کے لئے بہترین ہوگا بلکہ سماجی رکاوٹوں کو دور کرنے میں معاون بھی ثابت ہوگا۔

اسماویہ اقبال نے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع کیلئے مورخہ 2فروری 11بجے دن، بمقام ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور، ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔

جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے اضلاع لیہ، راجن پور، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے اضلاع کیلئے مورخہ 3فروری 11بجے دن، بمقام سپورٹس کمپلکس ڈی جی خان، ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔

نیز ملتان ڈویژن کے اضلاع ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے اضلاع کیلئے مورخہ 7فروری 11بجے دن، ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر چوک ملتان، ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے، اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع کیلئے مورخہ 7فروری 11بجے دن، بمقام دی سٹی سکول ساہیوال، ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن، وومن ونگ پاکستان کرکٹ بورڈکے ساتھ مل کر ٹرائلز منعقد کررہی ہے۔

ٹرائلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے وومن ونگ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیشہ ور کوچز اور نیشنل وومن سلیکشن کمیٹی مدیرہ اسماویہ اقبال کے زیر نگرانی منعقد ہوں گے۔

اسی طرح ڈویژنل ٹیموں کے چناؤ کے بعدفروری کے وسط میں 14-17 فروری 2022 تک جنوبی پنجاب وومن لیگ کا انعقاد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ کامیاب کھلاڑیوں میں سے جنوبی پنجاب کی چار ٹیموں کا چناؤ کیا جائے گا۔

اسی طرح مورخہ 4 مارچ 2022 کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سندھ اور سدرن پنجاب کی خواتین ٹیموں کے مابین نمائشی میچ کے ذریعے ان ٹیموں کو متعارف کروایا جائے گا۔

یہ کرکٹ میچ خواتین کے عالمی دن کی دو روزہ تقریبات کا حصہ ہے، جس میں مشاعرہ اور خواتین کی کانفرنس 2022 بھی شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button