Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کالونی ٹیکسٹائل کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے مظاہرے

عوامی ورکر پارٹی ملتان، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ترقی پسند الائنس ملتان کے زیراہتمام کالونی ملز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چوک نواں شہر پر مظاہرہ کیا گیا، جسکی قیادت کامریڈ یامین،لیاقت علی چوہان، عبدالستار خاور، دلاور عباس،بشیراحمد مکول، سعید سبطین، علی رضا، منیراحمد خان،نذیراحمد،فرحت عباس نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 2 جنوری 1978 کو کالونی ٹیکسٹائل ملز اسماعیل آباد ملتان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنے مطالبات کیلئے پرامن احتجاج کیا تھا لیکن اس وقت کی آمر حکومت نے نہتے مزدوروں پر وحشیانہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مزدور شہید ہوگئے اور آج تک نہ تو اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی شہداء کے خاندانوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ا ٓج بھی مزدور اور شہداء کے لواحقین انصاف کے طلب گار ہیں اس واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے، اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مقررین نے مزید کہا کہ آج پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزررہا ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے آئی ایم ایف کی غلامی کے نتیجے میں عوام پر بے پناہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ، آج وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے تمام محنت کش، مزدور محنت کار عوام طلباء نوجوان اور خواتین موجودہ فرسودہ معاشی اور سیاسی ڈھانچہ کے خاتمہ کیلئے متحد ہو کر منظم جدوجہد کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button