قومی بیس بال ٹیم کے اعزاز میں ملتان میں بھی جشن منایا گیا

16 ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ایران کی سلور میڈلسٹ قومی بیس بال ٹیم کے اعزاز میں ملتان میں بھی جشن منا یا گیا۔
اس ضمن میں سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیسں بال سید فخر علی شاہ، آفیشلز اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین انگلش ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عدنان طاہر تھے جبکہ ڈاکٹر سہیل رضا،ڈاکٹر سجاد نعیم، ڈاکٹر محمد نعیم اعزازی مہمان تھے، خصوصی شرکت کرنے والوں میں سندھ میں بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ ، انٹرنیشنل امپائر ظفر حسین وڑائچ ، زبیر وٹو ، عامر امداد بھٹی، آصف اقبال، کنور بلال اسلم، کپتان آفریدی محمد حسن جمیل شامل تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر اور مسرت کا مقام ہے کہ پاکستان میں بال ٹیم نے ایران میں منعقدہ ویسٹ ایشیا میں بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف ایشین میں بیس بال چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا، بلکہ سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کا تقریب کے انعقاد اور بیسں بال کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔