Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ترکی کا 10 ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کرنیکا عندیہ

ترکی نے 10 ملکوں کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے دس مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترک صدر ‏اردوان کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کے سفیر ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔
ترک صدر نے امریکا، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالیںڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر ‏کرنے کا عندیہ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ان مغربی ممالک کے سفیروں نے غداری اور بغاوت کی پاداش میں مقدمات کا سامنا کرنے والے عثمان ‏کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا۔
ان ممالک کے سفیروں نے عثمان کوالا کے زیر سماعت مقدمے پر تبصرہ بھی کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button