Breaking NewsSportsتازہ ترین
میچ رنگ بدل رہا ہے : ٹریسکوتھک
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مارکوس ٹریسکوتھک نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کی کامیابی کا امکان ففٹی ففٹی قرار دے دیا، اور کہا کہ کل کھیل کے چوتھے روز جلد وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ملتان میڈیا سنٹر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ کے تینوں دن کے کھیل کا رویہ مختلف ریا، اور میچ رنگ بدلتا رہا ۔
ٹریسکوتھک جو کہ 17 برس قبل پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کھیلنے والی انگلش ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے آج اور 17برس پرانی ملتان ٹیسٹ کی پچز کے رویہ کو مختلف قرار دیا اور کہا موجودہ ٹیسٹ میچ کی پچ ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے زیادہ موثر لگ رہی ہے ۔