Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یو این او اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اشتراک سے دو روزہ ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ کا آغاز

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اشتراک سے دو روزہ ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے درجنوں غیر ملکی سفراء،اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں پرمشتمل وفود جنوبی پنجاب پہنچ گئے ہیں، جن میں انٹرنیشنل ڈونرز، ڈویلپمنٹ پارٹرز بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی سفارتخانوں اور ہائی کمیشن کے سفارتکاروں اور افسران اتنی بڑی تعداد میں جنوبی پنجاب کے دورے پر پہنچے ہیں۔

سفارتکاروں، یو این او کے ذیلی اداروں کے نمائندوں اور ماہرین، صوبائی اور وفاقی وزراء اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز اور افسران پر مشتمل تین وفود تشکیل دئے گئے ہیں ۔

گزشتہ روز ان وفود نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کئے، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور منصوبوں کو درپیش چیلنجز اور مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا جائزہ لیا۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ کے انعقاد میں اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی وفد نے سرکٹ ہاوس ملتان کا دورہ کیا ، اور بریفنگ میں شرکت کی۔

کورین سفارت کار سوہ سنگ پیو Suh Sangpyo، سنگمن کم Sungmin Kim ،یو ایس ایڈ کے نمائندے مائیکل نہرباس Michael Nehrbass ،ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ رتھیRithi، کامن ویلتھ کی نمائندہ ثناء ضیا،یو این آفس برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے نمائندے جیرمی ملسم Jeremy Milsom،یو این پراجیکٹ سروسز کی نمائندہ مریسیا زیپانسک Ms Marysia Zapansik اور یو این آر سی او پاکستان کے نمائندے شاہ ناصر خان وفد میں شامل تھے۔

جنوبی پنجاب کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامر عقیق خان اور سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے وفد کا استقبال کیا اور بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان اور سب نیشنل گورنس پروگرام کے ٹیم لیڈر احمد رجوانہ نے بھی بریفنگ دی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامر عقیق خان نے بریفنگ میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو مالی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔بلدیاتی ادارے ٹیکس کولیکشن کے ذریعے آمدنی میں اضافے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو پینے کا صاف فراہم کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں، اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عامرعقیق خان نے بتایا کہ شہروں کی حدود کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو میونسپل سروسز فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی اصلاح کے لئے بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی70 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفود میں شامل ٹیکنیکل ماہریں کے تجربے سے فائد اٹھایا جائے گا تاکہ خطے کا غیر آباد رقبہ زیر کاشت لایا جاسکے اور قومی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔

ثاقب علی عطیل نے کہا کہ سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کی ذیلی تنظمیموں کے ماہرین کا جنوبی ہنجاب کا دورہ زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کیپسٹی بلڈنگ، بجٹ پلانگ اور ریونیو جنریشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سب نیشنل گورنس پروگرام سے بلدیاتی اداروں کو بجٹ کی تیاری بارے ٹریننگ سے مدد ملی ہے، اور اس عمل سے فنانشیل منیجمنٹ میں بہتری آئی ہے اور یہ پروگرام لوکل گورنمنٹ پلان، پروکیورمنٹ اور کیش فلو پلاننگ میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں باربار تبدیلی کی وجہ سے انتظامیہ کو چیلنج درپیش ہیں۔

اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اداروں کو آبادی کے مقابلے میں وسائل کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

عامر کریم خان نے بتایا کہ 2017کی مردم شماری کے مطابق ضلع ملتان کی آبادی47 لاکھ45 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ، جبکہ ضلع میں شرح خواندگی 72 فیصد اور غربت کی شرح 31.4 فیصد ہے۔

اس موقع پر سوال جواب کا طویل سیشن بھی منعقد ہوا۔
وفد کے شرکاء نے لوکل کی ورکنگ بارے مختلف سوالات کئے۔

بعد ازاں وفد نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ کیا۔

جنوبی پنجاب کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامر عقیق خان، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان بھی انکے ہمراہ تھے۔
وفد نے مرکز کے مختلف شعبے دیکھے، اور ورکنگ بارے دریافت کیا۔

انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کی سائیکالوجسٹ امبرین اسلم نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مرکز میں خواتین کو ایک چھت تلے تمام سہولیات حاصل ہیں۔تشدد کا شکار خواتین کو پناہ گاہ کے طور پر رہائش کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
مرکز میں پولیس اسٹیشن قائم ہے جہاں رپورٹنگ اور ایف آئی آر درج کرانے کی سہولت میسر ہے ، جبکہ مرکز کا کیس ریفرل کے لئے ضلع کے31 تھانوں سے مربوط رابطہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہمرکز میں خواتین کو استغاثہ، کونسلنگ اور میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

امبرین اسلم نے بتایا کہ گزشتہ5سال کے دوران پنجاب پروٹیکشن آف وومن ایکٹ کے تحت 7926 کیس رجسٹر ہوئے ہیں، جن میں5611 گھریلو جھگڑوں اور 1024 ہراسمنٹ کے کیس شامل ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہگزشتہ پانچ سال کے دوران 136 ریپ کیس رجسٹر ہوئے۔
مرکز کے دورے کے موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

دریں اثناء اعلی سطحی وفد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں قائم احساس نشونماسنٹر،پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال پلانٹ کا معائنہ کیا، اور دونوں اداروں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔

وفد کے اراکین نے احساس نشونما سنٹر سے مستفید ہونے والی خواتین سے سوالات کئے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ ڈاکٹر عمارہ اور ایم ایس ڈاکٹر نبیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس نشونما سنٹر میں احساس پروگرام پر رجسٹرڈ ہونے والے خواتین کو دوران زچگی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اس کے ساتھ لڑکے کی پیدائش کی صورت میں 2 ہزار اور لڑکی کی پیدائش پر 2500 روپے ماہانہ فراہم کئے جائینگے ۔

وفد کو پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال وزٹ کے دوران پلانٹ پر بیج کی تیاری،بیج کو محفوظ کرنے،فصلوں کی پیداور ،فارمرز ٹریننگ بارے آگاہ کیا گیا۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بتایا کہ ایف اے او کے تعاون سے ضلع میں زراعت کی ترقی کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔خواتین کو زراعت میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے کچن گارڈننگ سمیت دیگر فصلوں کی کاشت میں تعاون کیا جارہا ہے ۔

زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے کاشتکاروں اور دیہی خواتین کی ٹریننگ کے لئے آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

پلانٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سےگندم،کپاس،دالوں، چاول،آئل,ٹماٹر سمیت دیگر فصلوں بیج کی تیاری کی جاتی ہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تیار بیج بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

وفد نے دانش سکول ٹبہ سلطان پور ضلع وہاڑی کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے وفد کا استقبال کیا۔

ڈ پٹی کمشنر وفد نے دانش سکولز کے بارے میں بریفننگ دی اور طلبا و طالبات کے داخلہ کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دانش سکولز میں طلبا و طالبات کو بکس، سٹیشنری ، یونیفارم ، رہائش اور کھانے کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
وفد نے دانش سکول کے کلاس رومز، آئی ٹی لیب، لینگویج لیبز اور سائنس لیبز کا بھی وزٹ کیا.
وفد کے شرکاء نے دانش سکول میں پودے بھی لگائے۔

ملکی اور غیر ملکی سفارتکاروں اور ماہرین پر مشتمل ایک اور وفد نے لودھراں کے نواحی علاقہ قریشی والا یونین کونسل کے موضع بگووالا کا دورہ کیا۔

وفد میں یورپی یونین کی نمائندہ Ms. Androulla Kaminara EU، عالمی مالیاتی ادارہ کے نمائندہ.Mr. Najy benhassine، جرمنی کی Ms.Marion pfennigs،ایف اے او کے نمائندہ مسٹر Florence Role،یو این پی ڈی کے نمائندے مسٹر عمیر ملک، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انور مہھار،یکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب اقبال سید سمیت یو این او پی ایس کی نمائندہ مس Jacqueline بھی وفد میں شامل تھے۔

وفد میں شامل نمائندوں نے فصلوں کی کاشت اور فی ایکڑ پیداواری صلاحیت میں اضافہ بارے استفسار کیا۔

وفد نے خواتین سے ووٹ کے حق کے استعمال بارے بھی سوال کیا جس کے جواب میں خواتین نے کہا کہ وہ کسی جبر اور اثر و رسوخ کے بغیر اپنا ووٹ کا حق استعمال کرتی ہیں۔

وفد کو خواتین نے درپیش مسائل بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button