Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا انڈپینڈینس کپ کرکٹ چیمپئن شپ : دومیچوں کے فیصلے

پہلا انڈیپنٹنس کپ کرکٹ چیمپئن شپ میں غالب کلب اور بلوچ سٹار نے اپنے میچ جیت لیے۔

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پہلا انڈیپنٹس کپ کرکٹ چیمپین شپ میں بی زیڈ یو کلب ملتان پہلے کھیلتے ہوئے صرف 57رنز پر آوٹ ہوگئی۔

عثمان جاوید 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔عثمان شفیق نے چار کھلاڑیوں کو جبکہ محمد عثمان نے دو کھلاڑی آوٹ کیے۔

غالب جمخانہ نے مطلوبہ سکور دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عثمان شفیق 26رنز ناٹ آوٹ بناکر مین آف دی میچ رہے۔جنید اقبال نے 22رنز بنائے۔

بی زیڈ یو کی طرف سے محمد عمر اور محمد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد آصف اور عبدالروف ایمپائرز تھے۔

دوسرے میچ میں زکریا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔حماد قریشی ۔45.مشاہد نے 39 ناٹ آوٴٹ سکورکیا۔بلوچ سٹار کی طرف سے احتشام نے چار جبکہ محمد شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے بلوچ سٹار نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد اظہر انور نے شاندار سنچری 108رنز ناٹ آوٴٹ بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔

محمد شہزاد نے 44رنز کی اننگز کھیلی۔

زکریا کی طرف سے وسیم بلوچ اور مشاہد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد مرسلین اور محمد الیاس ایمپائرز اور یوسف اکرم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button