Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رواں سال کے ’تباہ کن‘ بولرز میں 2 پاکستانی بھی شامل

رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ فائیو بولرز میں 2 پاکستانی ‏بھی شامل ہیں۔
سال 2021 میں پاکستانی بولرز نے ہر فارمیٹ میں خوب گلیاں اڑائیں، شاہین آفریدی اور حسن علی ‏پر مشتمل پیس اٹیک بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت بنا رہا۔
ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی جوڑی چھائی رہی۔
ایک سال میں سب سے ‏زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں 47 وکٹوں کے ساتھ شاہین آفریدی دوسرے اور 41 وکٹوں کے ساتھ ‏حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی اسپنر ایشون 52 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاہین ‏شاہ آفریدی نے رواں سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کر کے ایشون کو پیچھے چھوڑا تھا۔
تاہم نیوزی ‏لینڈ کے خلاف سیریز میں ایشون نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔
ٹاپ فائیو بولرز میں اشرپٹیل 36 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 32 وکٹوں ‏کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button