Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

2 پاکستانی ہندو پہلی مرتبہ لیفٹنٹ کرنل کے عہدے پر تعینات

اندرون سندھ سے پاکستانی ہندو ڈاکٹر میجر کیلاش کمار کو لیفٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

وہ پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے ہیں جبکہ پاکستان آرمی میں ترقی حاصل کرنے والے دوسرے ہندو افسر لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق بدین سے ہے ۔

انہوں نے سن 2007 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔

لیفٹنٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش میگھواڑ عمرکوٹ ضلع کے ایک گاؤں نوہنٹو کے رہائشی ہیں، مگر بعد میں وہ تھرپارکر کے چیلھار شہر چلے گئے تھے۔

انھوں نے 2006 لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلٹھ سائنسز جامشورو سے ایم بی بی ایس پاس کیا ، اور بعد میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔

لیفٹنٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش نے شمالی سوڈان کی ایک ہسپتال میں سینیئر ڈاکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

انھوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی فرائض سرانجام دیئے۔

میجر کیلاش پاک فوج کے پہلے ہندو افسر نہیں بلکہ دو دہائیوں میں پاکستان فوج میں مقرر کیے جانے والے چھ ہندو افسران میں سے تیسرے افسر ہیں۔

پاک فوج میں اس وقت میجر سے نیچے کے عہدوں پر چار سو سے زائد ہندو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button