Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپئن شپ : دو سیمی فائنل کے فیصلے

ڈی ایف اے اور پیپسی کولا کے اشتراک سے ڈویثرنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپئن شپ میں گزشتہ شب دوسیمی فائنل میچزکھیلے گئے۔

ملتان سلطان اور صلاح الدین ڈوگرکلب نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جب کہ ایگل اورشیخ داودکلب کو شکست کا سامنا رہا۔

تفصیل کے مطابق پہلا میچ ایگل کلب اورملتان سلطان کے مابین ہوا ، فیلڈ میں میچ بغیر کسی گول کے برابررہا ، تاہم پلنٹی ککس پر یہ میچ ملتان سلطان نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عمر فاروق،عثمان شعیب،فاروق، سعید مدمقابل ٹیم کی جانب سے وقار،سعداللہ،شعیب نے گول کئے۔

دوسرا سیمی فائنل شیخ داودکلب اورصلاح الدین ڈوگرکلب کے درمیان ہوا جو کہ ڈوگرکلب نے سخت مقابلے کے بعد صفرکے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، مدمقابل ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود گول اتارنے میں ناکام رہی۔

ریفریز رانامشتاق، تنویراحمد،سجاداحمد،عدنان حیدر، ابراہیم انصاری،اطہرعلی ٹیکنیکل اسٹاف رانا باقرعلی، عارف محمود،نویداکرم نے میچز کو سپروائزکیا ۔

اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر میاں جاویدقریشی،آصف لاہوری،شفقت رحمان،و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button