Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر بچوں کا استعمال کرنیوالے والدین کو ہوگا بھاری جرمانہ، سزائیں

متحدہ عرب امارات میں بچوں کو سوشل میڈیا میں کاروباری اغراض سے استعمال کرنا جرم بن گیا، خلاف ورزی پر والدین سمیت کسی بھی فرد کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج ہوگا۔

ایسے والدین جو بچوں کی کاروباری ویڈیو بناتے ہیں، ان کو پانچ برس تک قید یا تیس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے اشتہارات میں بچوں سے کام لینا قابل سزا جرم ہے، ایسا کرنے سے بچوں کو اذیت ہوتی ہے اور یہ ایک طرح سے ان کے مالی استحصال کے دائرے میں آتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں قانون نافذ کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے قانون تحفظ اطفال کی دفعہ 3 کی آٹھویں شق میں بتایا گیا ہے کہ گداگری یا مجرمانہ عمل یا مالی اعتبار سے بچے سے ناجائز فائدہ اٹھانا، انہیں اذیت دینے یا ان کی ذمہ داری پوری نہ کرنے کے ضمن میں تصور کیا جائے گا۔

قانون مذکور کی دفعہ 22 کی پہلی شق میں ہے کہ جو شخص بھی کسی بچے کے ساتھ تشدد یا لاپروائی کا مشاہدہ کرے فوراً متعلقہ حکام کو مطلع کرے ، حکام کے علم میں نہ لانا بھی جرم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button