Breaking NewsEducationتازہ ترین
یو ای ٹی نے ای کیٹ 2025 (فیز ون) کے نتائج کا اعلان کردیا

یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج ویب سائٹ پر شائع کر دیئے، محمد طلحہٰ نے 396 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالمنیم 395 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ غوث محمد 382 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پر مشتمل تھا، رواں سال 15 ہزار 460 امیدواروں نے ای کیٹ فیز ون میں شرکت کی۔
ای کیٹ فیز ٹو کی رجسٹریشن کا آغاز 7 اپریل سے ہو گا، دوسرا انٹری ٹیسٹ جون 2025 میں منعقد ہو گا۔