Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 2300 طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔
سینٹر میں اس ٹیسٹ کے روزانہ چار سیشن ہوں گے، ہر سیشن میں 150 طلبہ و طالبات ٹیسٹ دیں گے، یہ امتحان مسلسل 4 دن جاری رہے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سٹاف می جانب سے طلباء و طالبات کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کی جارھی ہیں، آنے والے والدین کے لئے پُرسکون ماحول اور ٹھنڈے پانی کی سہولیت فراہم کی جارہی ہیں۔
اس ٹیسٹ میں یو ای ٹی کے نمائندگان لطیف الحق اور سید تحسین الحسن شاہ اور ڈائریکٹر ریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں مکمل سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔