Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹری ٹیسٹ اختتام پزیر

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پانچ روز سے جاری انٹری ٹیسٹ اختتام پزیر ہو گیا ۔

انٹری ٹیسٹ کے آخری روز وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اور انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر فوکل پرسن ڈاکٹر نعمان عباسی اور ڈاکٹر شاہد فرید کے اقدامات کو سراہا ۔

وائس چانسلر نے یو ای ٹی کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں اور ڈاکٹر محمد عزیر اور کمیٹی کی انٹری ٹیسٹ کے لئے کئے گے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔

اس موقع پر ڈین ڈاکٹرمحمد عزیر نے وائس چانسلر کو آگاہی فراہم کرتے ہوے کہا کہ بی زیڈ یو زیڈ ای ٹی کے نام سے اپنا ٹیسٹ منعقد کرانے کے لئے تجاویز پیش کیں، اور بتایا کہ جب ہم یہ سسٹم تیار کر لیں گے تو پھر ججز صاحبان سمیت دیگر شعبہ جات اور اداروں کے آن لائن ٹیسٹ کے انعقاد کی بھی پوزیشن میں ہونگے ۔

وائس چانسلر نے ا ن تجاویز کو سراہا اور اس پراجیکٹ پر کام کرنے کئے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید سلیانہ، ڈاکٹر امان و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button