Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

یو ایچ ایس سے الحاق شدہ 43 میڈیکل کالجوں کے 5755 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، 4877 امیدوار پاس ، 819 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 85.62 فیصد رہا۔

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثنا مرتضیٰ نے 909/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کی ارحہٰ اقبال نے 902 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن دو طالبات نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔

بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی رمشا عبیداللہ اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی حائقہ شکیل دونوں نے 893 نمبر حاصل کئے۔

سپلیمنٹری امتحانات 27 مئی سے شروع ہوں گے۔ نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button