Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

روس سے مذاکرات کرنیوالے یوکرینی وفد کے رکن کو غداری کے الزام میں مار دیا گیا

روس سے مذاکرات کرنے والے یوکرینی وفد کے رکن ڈینس خیریف کو دارالحکومت کیف میں غداری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔

یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیشل آپریشن کے دوران 3 رضاکار ہلاک ہوئے، جس میں ڈینس خیریف بھی شامل ہیں۔

یوکرینی وزارت دفاع نے انہیں ہیرو قرار دیا، تاہم مقامی رکن پارلیمنٹ نے یوکرینی سکیورٹی فورسز پر ڈینس کو غداری کے الزام میں قتل کرنے کا الزام لگایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی مذاکرات کار ڈینس خیریف کو کیف میں گرفتاری کےدوران قتل کیاگیا ، اور انہیں غداری کے الزام میں مارا گیا ہے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرینی سکیورٹی سروس کے پاس خیریف کی غداری کے ٹھوس شواہد موجود تھے جس میں ان کی ٹیلیفونک گفتگو بھی شامل ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس کے سرحدی علاقے میں ہونے والے مذاکرات میں ڈینس خیریف یوکرینی وفد میں شامل تھے، اور کئی تصاویر بھی ان کی سامنے آچکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button