انڈر 19ملتان ڈسٹرکٹ کی ایک اور جیت، خانیوال کو شکست

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ملتان ریجن میں ملتان ڈسٹرکٹ نے چوتھے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان ڈسٹرکٹ انڈر 19 نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، کپتان رانا عدیل مشتاق نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 114 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔
حذیفہ اکبر نے عمدہ 51 اور احمد حسن نے 17 رنز بنائے۔
خانیوال ڈسٹرکٹ انڈر 19 کی طرف سے صہیب اکرم نے دو جبکہ المان خان محمد نعمان اور محمد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے خانیوال ڈسٹرکٹ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 173رنز بنا سکی، صہیب اکرم نے شاندار 86 رنز بنائے، تیمور امتیاز 19 معاذ علی خان 17 رنز بنائے، ملتان کی طرف سے طلال احمد نے تین رانا عدیل مشتاق دو حسیب ضیاء اور احمد حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
رانا عدیل مشتاق بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے، دلشاد علی اور محمد آصف ایمپائرز محمد حمزہ۔سکورر تھے۔
ملتان اپنا پانچواں میچ ڈسٹرکٹ لودہراں کے خلاف کھیلے گی۔