Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"فہمِ قرآن اور نوجوانان” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار

انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں “فہمِ قرآن اور نوجوانان” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں ممتاز مذہبی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں شجاع الدین شیخ (ڈائریکٹر، دی علم فاؤنڈیشن کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب (ڈائریکٹر، اسلامک ریسرچ سنٹر)، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال (ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز)، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد (ڈین، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز)، ڈاکٹر طاہر خان خاکوانی اور دیگر شامل تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شجاع الدین شیخ نے کہا کہ قرآن مجید زندہ دل لوگوں کے لیے ایک زندہ کتاب ہے، جو صرف سجاوٹ یا برکت کے لیے نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ حیات ہے۔

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں صرف ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں مکمل قرآن پڑھا ہے۔

سیمینار کے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے کہا کہ قرآن مجید نوجوانوں کو غور و فکر، تدبر، علم حاصل کرنے اور کائنات پر تحقیق کی دعوت دیتا ہے۔ یہ کتاب نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے اور ان کی زندگیوں کو بامقصد بناتی ہے۔

سیمینار میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قرآن فہمی کے اس اہم موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو قرآن کے پیغام سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button