Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف : یونیفائیڈ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا سلسلہ جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور پیف پارٹنر سکولوں کے مالکان کے درمیان صدر دفتر لاہور، ریجنل آفس ملتان اور راولپنڈی میں نئے یونیفائیڈ معائدہ شراکت داری پر دستخط کا سلسلہ متواتر جاری ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 13سو سے زائد پیف پارٹنر سکولوں کے مالکان سے یونیفائیڈ معائدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

تمام پیف پارٹنرز اس سرگرمی میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں ، اور بہت جلد پیف کے تمام 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کے مالکان سے نئے یونیفائیڈ معائدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

تمام پارٹنر سکولوں کے مالکان کی متفقہ رائے سے نئے یونیفائیڈ معائدہ شراکت داری کے مسودے کی حتمی منظوری پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 78ویں اجلاس میں کی گئی تھی، اور پارٹنر سکولوں کے اتفاق رائے سے اس سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button