Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی کو وردیاں مل گئیں
زکریا یونیورسٹی کے سیکیورٹی سٹاف میں وردیوں کی تقسیم مکمل ہوگئی، وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے گارڈز میں وردیاں تقسیم کیں، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ریزیڈنٹ آفیسر، ڈاکٹر عثمان سلیم چیف سیکورٹی آفیسر بھی انکے ہمراہ تھے۔
زکریا یونیورسٹی کی انچاس سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی نے اپنے وسائل اور تجربہ کو استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کالج سے یونیفارم تیار کروائی ہیں۔
ریزیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر عامر شیرازی نے باہمی مشاورت سے تقریباً دو ماہ کے قلیل عرصہ میں یہ وردیاں تیار کروائی ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے وردیوں کی کوالٹی کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ اچھی اور صاف ستھری وردی پہننے سے سیکورٹی گارڈ کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔