Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول رحیم آباد میں مفت یونیفارم تقسیم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

اس سلسلے میںگورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول رحیم آباد میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے طلباء میں بلامعاوضہ یونیفارم تقسیم کئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور صدر روٹری کلب حاجی عمر بھٹہ بھی ہمراہ تھے۔

تقریب میں طلباء نے ٹیبلوز اور کلچرل پروگرامز کے حوالے سے خوبصورت پرفارمنس بھی پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز میں سہولیات فراہم کررہی ہے۔
دیہی سکولز میں نئے کلاس رومز،سٹرکچر کی بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نادار طلباء کو جوتے اور یونیفارم فراہمی کیلئے نجی سیکٹر کا تعاون حاصل ہے۔کسی بچے کو غربت کے باعث زیور تعلیم سے محروم نہیں رہنے دینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button