Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں یونیفارم پالیسی نرم کردی گئی، طلبا کسی بھی رنگ کی جرسی پہن سکیں گے
محکمہ سکولز نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی، اب طلباء سردی سے بچاؤ کے لیے سویٹر، کوٹ، جیکٹس ،کیپ،شوز وغیرہ پہن کر سکول جا سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں یونیفارم پہننے کے حوالے سے نرمی کی جائے اور بچوں کو اجازت دی جائے کہ وہ کسی بھی طرح کے سویٹر اور جرسیاں پہن سکیں، یہ اجازت 28 فروی تک ہوگی جس کے بعد ادارے اپنی یونیفارم پالیسی لاگو کرسکیں گے ۔